تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

خلائی ماہرین نے مریخ پر کیسی آوازیں‌ سنیں؟ آڈیو جاری

واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ پر ہیلی کاپٹر کی آزمائشی پرواز کے دوران ریکارڈ کی گئی آوازوں کی آڈیو جاری کردی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلائی ادارے کی جانب سے آزمائشی پرواز پر گئے ہیلی کاپٹر نے شیئر کردہ آڈیو 30 اپریل کو ریکارڈ کی گئی تھی۔

ناسا نے انجینیوٹی ہیلی کاپٹر سے لی گئی تصاویر اور ویڈیوز تو پہلے ہی شیئر کردی ہیں اب ریکارڈ کردہ آڈیو کو شیئر کی گئی ہے۔

ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹی جانب سے یہ آڈیو عین پانچویں آزمائشی پرواز سے قبل جاری کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ انجینیوٹی ہیلی کاپٹر کی ریکارڈ شدہ آڈیو مچھر اور کیڑوں کی آوازیں ہیں۔

سائنس دانوں نے یہ بھی کہا کہ منی ہیلی کاپٹر کے پنکھڑیوں کے شور کی وجہ سے ان آوازوں کو سننا مشکل تھا، کیونکہ یہ 1.8 کلو وزنی اس ٹیسٹ ہیلی کاپٹر پر پرسیورینس روور پر مائکروفون سے 80 میٹر کے فاصلے پر تھا۔

واضح رہے کہ ناسا نے یہ آڈیو گزشتہ 30 اپریل کو چوتھی آزمائشی پرواز کے دوران ریکارڈ کی تھی، جس کے ساتھ ہی چوتھی آزمائشی پرواز کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا جب کہ اگلے مرحلے میں چٹانوں کی تلاش کی جائے گی جہاں زندگی کی علامت ہونے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -