اشتہار

دماغی بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے کیا کریں؟ ماہرین کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: طبی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر آپ دماغی بیماریوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو باقاعدگی سے نیند پوری کریں اور کتابوں کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ ورزش کو بھی اپنا معمول بنائیں۔

امریکی ماہرین انسانی دماغ کی کارکردگی کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق انسانی دماغ زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے تک کسی  بھی ایک چیز  کو مسلسل سوچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسان  ایک  کام پر ڈیڑھ گھنٹے تک  کام لگاسکتا ہے تاہم حد سے زیادہ ذہین لوگ بہت زیادہ  دو گھنٹے تک فوکس کوئی بھی کام بغیر کسی وقفے سے کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ  دماغ کو جتنا زیادہ اور تیزی کے ساتھ استعمال کیا جائے گا اسے اتنے ہی زیادہ آرام کی ضرورت ہے، انسان جس قدر تیزی سے اپنی ذہانت کو استعمال کرتا ہے اُسے اتنے ہی زیادہ آرام کے مواقع بھی چاہیے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈپریشن کی 7 غیر معمولی علامات

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صحت مندی گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان خود کو ذہنی الجھنوں سے دور رکھے اور سکون حاصل کرنے کی کوشش کرے۔

ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ امریکا کے چار کروڑ سے زائد شہری اس وقت ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور یہ بیماری ملک کی سب سے بڑی دماغی بیماری بن چکی جس سے محفوظ رہنے کے لیے لوگ مہنگے علاج کروارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپریشن سے چھٹکارہ دلانے والی غذا

اسے بھی پڑھیں:  ڈپریشن سے نجات حضرت علیؓ کے اقوال کے ذریعے

طبی ماہرین نے امریکا میں بڑھتے ہوئے ذہنی تناؤ کی بیماری کی سب سے بڑی وجہ معمولاتِ زندگی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’شہریوں کی نیند پوری نہیں ہوتی جس کے باعث یہ بیماری بڑھتی جارہی ہے‘۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ذہنی تناؤ سے محفوظ رہنے کے لیے ورزش، کتابوں کا مطالعہ اور مشغلوں کو باقاعدگی سے کرنے کے ساتھ نیند بھی ضروری ہے کیونکہ سونے سے دماغ کی صفائی ہوتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں