تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستانی ٹیم میں شامل ہونیوالے ابرار احمد سلیکشن کے اعلان کے وقت کیا کر رہے تھے؟

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں لیگ اسپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ سلیکشن کے اعلان کے وقت کیا کر رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے گزشتہ دنوں انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تو اس میں لیگ اسپنر ابرار احمد کا نام بھی شامل تھے, عموماً قومی ٹیم میں شمولیت کے خواہشمند نئے کھلاڑیوں کی نیندیں سلیکشن کے اعلان کے وقت اڑ جاتی ہیں اور وہ اس سے باخبر رہتے ہیں۔

لیکن یہاں حیران کن امر یہ ہے کہ قومی ٹیم میں شمولیت کا مژدہ پانے والے لیگ اسپنر اپنی انتخاب کے اعلان کے وقت ٹی وی کے آگے نہیں بیٹھے ہوئے تھے بلکہ آرام سے سو رہے تھے۔

جی ہاں قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ابرار احمد کے مطابق جب ان کا ٹیم میں نام آیا تو وہ سو رہے تھے اور ان کے دوستوں نے فون کرکے انہیں قومی ٹیم میں منتخب ہونے کی خوشخبری سنائی اور بتایا کہ تمہارا نام پاکستانی ٹیم میں آگیا ہے جس کے بعد میں نے اپنے والدین کو فون کرکے یہ خوشخبری سنائی تو خوشی سے نہال ہوکر انہوں نے مجھے مبارکباد دی۔

ابرار احمد نے کہا کہ ٹیم میں شمولیت میرا خواب تھا اور قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کی خوشی اتنی زیادہ ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، انگلینڈ جیسی ٹیم کے خلاف ٹیم میں نام آنا بڑی بات ہے، بڑی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں نام آنے کی خوشی الگ ہے۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ کیمپ میں ثقلین مشتاق سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، عثمان قادر اور ثقلین مشتاق سے بھی رہنمائی حاصل کی ہے۔

Comments

- Advertisement -