الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی جوڑ توڑ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جہانگیر ترین کی شہبازشریف سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کی شہبازشریف سے ملاقات گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت ہوئی۔
دونوں پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات 45 منٹ جاری رہی جس میں عون چوہدری بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ ن کے قائد کے دیگر سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں سے بھی رابطے جاری ہیں۔ ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ن لیگ ،آئی پی پی رہنماؤں کی مزید ملاقاتیں ہوں گی شہباز شریف، جہانگیر ترین ملاقات میں رانا ثنااللہ ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں طے پایا کہ سیٹوں کا نمبر کیا ہو گا یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کے ساتھ فیصلہ ہوگا۔