ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں پہلی بار کیا قائم ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد الحرام کی حالیہ تیسری توسیع میں پہلی بار ایک ایسا مرکز قائم کیا گیا ہے جو اس سے پہلے کبھی قائم نہیں کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے چلڈرن نرسری سینٹر قائم کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطبق یہ نرسری سینٹرز مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں حرم ایمرجنسی اسپتال کے قریب قائم کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین کی ٹیم کے زیر نگرانی کام کرنے والی اس چلڈرن نرسری میں ایک دن میں 1500 بچوں کی گنجائش ہے اور یہاں بچوں کے لیے جو عمر کی حد مقرر کی گئی ہے ان میں بچوں کے لیے 8 بجکہ بچیوں کے لیے 10 سال ہے۔

اس مرکز میں ڈائننگ ایریا، بصری سہولتیں، حرمین اور مناسک کے تعلیمی ماڈلز اور سونے کے لیے مخصوص کمروں کی سہولتیں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں