سوشل میڈیا پر آئے دن تصویری پہیلیاں وائرل ہوتی رہتی ہیں جو بوجھنے والے کی شخصیت کے مختلف رازوں سے پردہ اٹھا دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایسی ہی ایک تصویری پہیلی ہم آپ کے لیے لائے ہیں جو دیکھنے میں عام سی پینٹنگ لگتی ہے لیکن اس کا جواب آپ کی شخصیت کے چھپے راز کو افشا کردے گا۔
تو تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو اس میں سب سے پہلے کیا نظر آیا ہے۔
اگر آپ کو اس تصویر میں سب سے پہلے ایک خوبصورت عورت کا چہرہ نظر آیا ہے تو یہ آپ کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہے لیکن ٹھہریں!
اگر آپ کو اس تصویر میں ایک لومڑی اور پرندے نظر آئے ہیں تو پھر آپ ایک بڑی خوبی کے مالک ہیں۔
لیکن آپ کی شخصیت کی خوبی اور خامی بتانے سے قبل ہم آپ کو اس تصویر کی حقیقت سے آگاہ کرتے چلیں جو شاید آپ کے لیے حیران کن ہو۔
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
دراصل یہ پینٹنگ مصور کا ایک ایسا انوکھا شاہکار ہے جس میں دیکھنے والے اکثر افراد کو سب سے پہلے ایک خوبصورت خاتون کا چہرہ نظر آتا ہے جب کہ مصور نے اس تصویر میں خاتون کے چہرے کو تو پینٹ ہی نہیں کیا ہے، الجھ گئے نا آپ۔
حقیقت یہی ہے کہ تصویر میں کسی عورت کا وجود نہیں بلکہ مصور نے اس میں لومڑی اور پرندوں کو اس انداز سے پینٹ کیا ہے جس سے تصویر کے اصل جزو یعنی لومڑی اور پرندے قدرے مبہم جب کہ عورت کا چہرہ نمایاں نظر آتا ہے۔
تو جس نے اس تصویر کی حقیقت کو پہچان لیا ہے ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ ذہین اور حاضر دماغ ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں کو بے وقوف بنانا آسان نہیں ہوتا۔