منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

بابر اعظم کی زیر قیادت ٹیم کی کارکردگی کیسی رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا دوبارہ کپتان مقرر کر دیا ہے ان کی پہلی کپتانی کا دور کیسا رہا، جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بابر اعظم پہلی بار ٹیم کی قیادت نہیں کریں گے بلکہ وہ چار سال تک قومی ٹیم کی قیادت کرتے رہے ہیں اور ساڑھے چار ماہ کے بریک کے بعد انہیں ایک بار پھر یہ ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔

بابر اعظم نے اپنے پہلے دور کپتانی میں ٹیم کی قیادت کی 4 سال لگاتار لیکن بطور قائد ان کا سفر رہا اتار چڑھاؤ کا شکار جس کی وجہ سے وہ ناقدین کی تنقید کی زد میں بھی رہے۔

- Advertisement -

اسٹار بلے باز نے نومبر 2019 میں ٹی 20 ٹیم کی کمان سنبھالی۔ 71 میچوں میں قیادت کی جن میں سے 42 جیتے اور 23 میں ناکامی ہوئی۔

بابر نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں وہ کر دکھایا جس کا پاکستانیوں کو برسوں سے انتظار تھا۔ اس دن گرین شرٹس نے پہلی بار ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔ میگا ایونٹ میں شاہین ناقابل شکست رہ کر سیمی فائنل میں پہنچے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں قومی ٹیم نے 13 سال بعد فائنل میں جگہ بنائی مگر قسمت نے یاوری نہ کی اس وجہ سے ٹرافی ہاتھ نہ آئی۔

بابر اعظم نے دو ایشیا کپ پاکستان ٹیم کی یقادت کی ایک میں ٹیم فائنل میں پہنچ کر ہمت ہار گئی جب کہ گزشتہ سال کے ایشیا کپ میں پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہو گئی۔

گزشتہ سال ہی بھارت میں ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ بابر اعظم کے لیے مشکل ترین ثابت ہوا جس میں وہ ٹیم کو سیمی فائنل تک بھی نہ پہنچا سکے۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان پہلی بار 6 میچ ہارا حتیٰ کہ کرکٹ بے بی کہلانے والے ملک افغانستان نے بھی گرین شرٹس کو شکست دی۔۔

ناقص کارکردگی کے باعث بابر اعظم کو کپتانی کے عہدے سے ہٹا کر شاہین شاہ کو لایا گیا، مگر پھر بورڈ میں تبدیلی کے ساتھ شاہین شاہ کی بطور قائد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور پی ایس ایل 9 میں بدترین ناکامی نے فیصلہ سازوں کو کپتان بدلنے کا آسان موقع فراہم کر دیا۔

بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے پر کامران اکمل نے کیا کہا؟

دوسری جانب بابراعظم کو کپتانی ملنے پر جہاں کئی فینز خوش ہیں تو کچھ نے اس فیصلے کو غلط قرار دے دیا ہے۔ شائقین کہتے ہیں کپتانی کے باعث بابر اعظم کی بیٹنگ متاثر ہوتی ہے۔ کپتان اگر تبدیل کرنا ضروری تھا تو اس کے لیے محمد رضوان بھی بہترین انتخاب ہو سکتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں