تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

75 سال قبل امریکی صدر کا شاہ عبدالعزیز کے نام خفیہ پیغام کیا تھا؟ سعودی مؤرخ نے بتادیا

ریاض: معروف سعودی مؤرخ قاسم الرویس نے 75 سال قبل اس وقت کے امریکی صدر فرینکلین روز ویلٹ کی جانب سے مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے نام بھیجے گئے خفیہ پیغام کی تفصیلات بتا دیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1945 میں روز ویلٹ نے سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے نام خفیہ پیغام بھیجا تھا جس کی تفصیلات بتاتے ہوئے مؤرخ نے کہا کہ ان کا پیغام امریکی وزیر ولیم ایڈی نے جدہ میں بانی مملکت تک پہنچایا جس میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات کا پلان تھا۔

قاسم الرویس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر فروری 1945 میں ‘یالطا’ کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے تو انہوں نے اپنے وزیرخارجہ ولیم ایڈی سے کہا کہ ‘المرۃ جھیل’ کے پاس شاہ عبدالعزیز سے ملاقات کا پیغام پہنچاؤ، بعد ازاں انہوں نے شاہ عبدالعزیز کے سیکریٹری یوسف یازین سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے معاملے سے آگاہ کیا۔

سعودی مؤرخ نے بتایا کہ ویلٹ اور شاہ عبدالعزیز کے تعلقات کی شروعات 1938 میں ہوئی تھی، اس دوران فلسطین سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر اور بانی سعودی عرب کے درمیان اہم ملاقات 14 فروری 1945 کو ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -