جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ملک میں گندم کی پیداوار کتنی رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان وزارت تحفظ خوراک و تحقیق کا کہنا ہے کہ گندم کی مجموعی پیداوار 27 ‏اعشاریہ539ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر سیدفخرامام کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گندم ‏پیداوار میں اضافے کی مشترکہ حکمت عملی اور منصوبہ بندی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک میں گندم کاپیداواری ہدف27اعشاریہ33ملین ٹن متوقع تھا اور گندم کی ‏مجموعی پیداوار 27اعشاریہ539ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

کے پی میں گندم پیداواری ہدف1.25 سےبڑھ کر1.459 ملین ٹن ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب میں پیداواری ‏ہدف کا تخمینہ 20 ملین ٹن لگایا گیا تھا تاہم صوبے میں پیداواری ہدف کا تخمینہ بڑھ کر20.9 ملین ‏ٹن تک پہنچ گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ملک میں بڑھتی خوراک کی اہمیت کو مدنظر رکھا جانا چاہیے آئندہ سال گندم ‏کی پیداوار بڑھانےکیلئےکوششیں تیز کرنا ہوں گی، گزشتہ برس درکار گندم کے بیج کی 50 فیصد ‏تصدیق کی گئی اور گندم کےدرکاربیچ میں رواں برس مزیداضافہ متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں