تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

2020 میں سب سے زیادہ ری ٹوئٹ اور پسند کی جانے والی ٹوئٹس کونسی رہیں؟ فہرست جاری

واشنگٹن: سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نے ان ٹوئٹس کی فہرست جاری کردی جنہیں 2020 میں سب سے زیادہ پسند اور ری ٹوئٹ کیا گیا۔

سال 2020 میں جہاں کورونا نے اپنے پنجے گاڑے وہیں کئی اہم اور نامور شخصیات اس دنیا سے کوچ کرگئیں۔ اور کتنی عجیب بات ہے کہ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ ری ٹوئٹ اور پسند کی جانے والی ٹوئٹ بھی موت کی ٹوئٹ تھی، جاری ہونے والی فہرست کے مطابق ہالی ووڈ اداکار چیڈوک بوسمین کی موت کی ٹوئٹ کو سب سے زیادہ پسند اور ری ٹوئٹ کیا گیا۔

وہ رواں برس 29 اگست میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث چل بسے تھے، اداکار چیڈوک بوسمین کے موت کی ٹوئٹ کو ایک ہی دن میں 70 لاکھ سے زائد بار پسند کیا گیا تھا جبکہ 8 دسمبر تک اسے 76 لاکھ سے زائد بار پسند اور 24 لاکھ بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔ جو 2020 کی سب سے مشہور ٹوئٹ رہی۔

چیدوک بوسمین کے بعد فہرست میں دوسرا نمبر جنوبی کورین میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کے رکن کے گانے کی ویڈیو کا رہا، جسے 22 لاکھ بار ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے۔

فہرست کے تحت ری ٹوئٹ کے حوالے سے تیسرے نمبر پر سابق امریکی صدر براک اوباما کی ایک ٹوئٹ رہی، اور لائیک کے حوالے سے بھی ان کی ایک ٹوئٹ دوسرے نمبر پر رہی ہے جنہیں بالترتیب 16 لاکھ ری ٹوئٹ اور 40 لاکھ مرتبہ پسند کیا گیا۔ اوباما کی سب سے زیادہ ری ٹوئٹ ہونے والی ٹوئٹ پر بھی 45 لاکھ پسندیدگی کا اظہار ہے۔

جبکہ لائیک کی جانے والی ٹوئٹس میں تیسرے نمبر پر خلانوردوں کے خلا میں جانے کی ٹوئٹ رہی، جس پر 35 لاکھ مرتبہ پسندیدگی کا اظہا کیا گیا ہے۔

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی بیوی کملاہیرس کی جانب سے اپنے شوہر سے فون پر بات کرنے کی ٹوئٹ چوتھی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ٹوئٹ بنی ہے۔

ٹوئٹر کی فہرست کے مطابق 2020 میں جن شخصیات سے متعلق سب سے زیادہ ٹوئٹ کیے گئے وہ صدر ٹرمپ ہیں، دوسرے نمبر پر منتخب امریکی صدر جوبائیڈن رہے، تیسرے نمبر پر امریکی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ تھے۔ اسی طرح چوتھے نمبر پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برنٹ رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سب سے زیادہ ٹوئٹس کی گئیں—فوٹو: ٹوئٹر

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما سمیت مرحلہ وار 10 لوگوں کی فہرست دیکھیے۔

Comments

- Advertisement -