منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولز کے اوقات کار جاری کردئیے۔

محکمہ سندھ کی جانب سے اسکولوں کے جاری کردہ اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت پرائمری اسکول پہلی شفٹ ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکول کی دوسری شفٹ 11 بجکر 45 منٹ سے 2 بجکر 45 منٹ تک ہوگی جب کہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسز کی ٹائمنگ ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو اسکولز کے اوقات کار 10 بجکر 45 منٹ سے سوا 1 بجے تک ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں