بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

بھارت اور نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل بارش کی نذر ہوا تو کیا ہو گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کل (بدھ) میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے تاہم اگر یہ میچ بارش نے واش آؤٹ کیا تو کیا ہوگا۔

بھارت میں جاری 13 واں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور کل سے سیمی فائنل کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ گروپ میں ٹاپ ٹیم میزبان بھارت اور چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کل (بدھ) ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے۔

شائقین بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے مقابلے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم میچ کا دن قریب آتے ہی موسم کی ممکنہ مداخلت اور بارش ہونے کی صورت میں شائقین کرکٹ میں میچ کے نتیجے کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ریزرو ڈیز رکھے ہیں تاہم اگر بارش ممکنہ طور پر مسلسل دوسرے روز بھی میچ کا انعقاد نا ممکن بنا دیتی ہے تو پھر کیا ہو گا۔

تاہم بارش ریزرو ڈے پر بھی طول پکڑتی ہے اور میچ نہیں ہو پاتا تو کرکٹ کے قانون کے مطابق مذکورہ میچ منسوخ کر کےک ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر مدمقابل ٹیموں میں سر فہرست ٹیم فائنل میں جگہ حاصل کر لے گی۔

اگر ایسا ہوا تو میزبان بھارت بغیر کھیلے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی اور ٹرافی اس سے ایک میچ دور رہ جائے گی جبکہ نیوزی لینڈ بھارت سے نیچے ہونے کے باعث بغیر ہارے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں میزبان بھارت نا قابل شکست رہا ہے اور تمام 9 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ جنوبی افریقہ 14 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 12 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے جب کہ نیوزی لینڈ 10 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات 16 اکتوبر کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولکتہ کے ایڈن گارڈن پارک میں کھیلا جائے گا۔

اگر کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کی پچ کے حوالے سے بات کی جائے تو وانکھیڈے اسٹیڈیم کی پچ متوازن سمجھی جاتی ہے جہاں بولرز اور بلے بازوں دونوں کے لیے یکساں مواقع ہوتے ہیں۔ ون ڈے میچوں میں پہلی اننگز کا اوسط اسکور 248 رنز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں