جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاک سری لنکا میچ بارش کی نظر ہوا تو کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت دو میچ جیت کر فائنل میں پہنچ چکا ہے کل پاکستان سری لنکا میچ میں دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگا اگر کل میچ بارش کی نظر ہوا تو پاکستانی کی امیدیں بہا لے جائے گا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف 228 رنز کی بڑی شکست اس کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے جس نے گرین شرٹس کے نیٹ رن ریٹ کو انتہائی نیچے گرا دیا ہے اور وہ اس وقت پوائنٹ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

بھارت پہلے پاکستان اور پھر سری لنکا کو شکست دینے کے بعد ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے جب کہ بنگلہ دیش پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ کے بعد ہوگا۔

- Advertisement -

دفاعی چیمپئن سری لنکا اور پاکستان نے سپر فور مرحلے کا ایک ایک میچ جیت رکھا ہے اور دونوں کے پوائنٹ دو، دو ہیں۔ جو بھی کل کا میچ جیتے گا وہ فائنل کا ٹکٹ کٹا لے گا لیکن کولمبو میں جمعرات کو بارش کی پیشگوئی ہے اگر یہ درست ثابت ہوئی تو اس بارش میں پاکستان کی فائنل کھیلنے کی امیدیں بہہ جائیں گی۔

پوائنٹ ٹیبل پر سری لنکا بھارت سے میچ ہارنے کے باوجود منفی 0.200 کے رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان کا رن ریٹ منفی 1.892 ہے۔ اگر بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا تو رن ریٹ سری لنکا کو فائنل میں جب کہ پاکستان کو خالی ہاتھ وطن واپس پہنچا دے گا۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ کولمبو میں رواں پورے ہفتے بارش کی پیشگوئی کے باوجود پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے میں میچ کے دوران جب کہ گزشتہ روز سری لنکا اور بھارت میچ میں بارش نے مداخلت نہیں کی۔

ایشیا کپ: پاکستان ٹیم ڈو آر ڈائی میچ سے قبل انجری مسائل کا شکار

تاہم موسم بالخصوص کولمبو کے موسم کا کوئی اعتبار نہیں اس لیے پاکستانی شائقین کرکٹ کو کل کے میچ میں قومی ٹیم کی فتح کے ساتھ بارش نہ ہونے کی دعائیں بھی کرنا ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں