اشتہار

سعودی عرب میں 12 دن بعد کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے بیشتر ملکوں موسم گرما شروع ہوگیا ہے کئی ممالک میں تو سورج آگ برسا رہا ہے سعودی عرب میں موسم گرما کا آغاز 12 دن بعد ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ مملکت میں موسم گرما بارہ دن بعد شروع ہوجائے گا۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق موسم گرما شروع ہونے سے قبل منگل سے ہفتے کے روز تک دارالحکومت ریاض میں بارش کا امکان ہے اور گھنے بادل ریاض پر چھائے رہیں گے۔ اس دوران عسیر ریجن کے پہاڑوں اورمشرقی علاقوں میں خاص طور پر بارش متوقع ہے۔

- Advertisement -

عقیل العقیل نے مزید کہا بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں القصیم ریجن اور حائل کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ گھنے بادل چھائے رہیں گے جب کہ مملکت کے شمال مشرقی ساحل بھی بارش کی زد میں ہوں گے۔

پیشگوئی کے مطابق مملکت کے مشرقی ساحل پر واقع شہروں میں اس دوران گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوگی۔ گرد وغبار سے حد نظر محدود رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں