اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں پیر کو کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں گزشتہ ماہ فروری میں یوم تاسیس جوش وخروش سے منایا گیا تھا اب 11 مارچ کو یوم پرچم بھی اسی شان وشوکت سے منایا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیر 11 مارچ کو پورے ملک میں یوم پرچم منانے کا فیصلہ سعودی کابینہ نے کیا ہے اور قومی شناخت پر فخر و اعتزاز اور ملک کے ماضی و حاضر و مستقبل سے گہری وابستگی کے اظہار کے لیے شہریوں سے یوم پرچم منانے کی تاکید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں ریاض میں کابینہ کا اجلاس ہوا  جس میں کئی ملکی اور بین الاقوامی أمور اور معاملات پر غور کیا ہے اور اہم فیصلے کیے ہیں۔

- Advertisement -

سعودی کابینہ نے وزارت ثقافت کی انتظامی گائیڈ لائن کے علاوہ حکومتی اداروں میں قانونی  شعبوں کی بہتری کے لیے خصوصی پروگرام کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور عالمی برادری سے یہ مطالبہ پھر دہرایا کہ وہ اسرائیل کو عالمی انسانی قوانین کا احترام کرنے کا پابندی بنائے اور غزہ میں انسانی امداد کے لیے محفوظ گزرگاہیں کھولی جائیں۔

کابینہ نے ریاض میں منعقد انسانی صلاحیت انیشیٹیو کانفرنس کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا گیاجس میں 100 سے زیادہ ممالک نے شرکت کی جبکہ 50 سے زیادہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں