جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کو کیا ملے گا؟ بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے والے لوگوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں مفت اسمارٹ چھتری دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات دبئی میں روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کو اسمارٹ چھتری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مفت اسمارٹ چھتری منصوبے کا ابتدائی طور پر کینیڈا کی معروف امبریلا شیئر سروس کمپنی ’امبرہ سٹی‘ کے تعاون سے الغبیبہ بس اور میٹرو اسٹیشن پر شروع کیا جا رہا ہے اور اگر سروس کامیاب رہی تو اسے تین ماہ بعد دیگر بس اور میٹرو اسٹیشنز پر بھی شروع کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یہ اسمارٹ چھتری پیدل چلنے والوں کو دھوپ اور بارش سے بھی بچانے میں سہولت فراہم کرتی ہے اور نئی سروس کا مقصد دبئی میں پیدل چلنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، یہ سروس خاص طور پر ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ یہاں کے رہائشی اپنی روزمرہ کی ضروریات پیدل یا بائیک کے ذریعے 20 منٹ کے اندر پوری کرسکیں۔

دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے ٹرانسپورٹیشن سسٹم ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرخالد العوضی نے کہا کہ اسمارٹ چھتریاں نول کارڈ استعمال کرتے ہوئے مفت حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں