اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

کچھ بھی ہو جائے 24 تاریخ کو ہم اسلام آباد آرہے ہیں، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے 24 تاریخ کو ہم اسلام آباد آرہے ہیں، خیبرپختونخوا کے وسائل کو بالکل بھی استعمال نہیں کررہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ احتجاج کے لیے اپنے وسائل استعمال کررہے ہیں، گاڑیاں، پٹرول اور دیگر سہولیات سب اپنے پیسوں سے کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ گھریلو خواتین سے متعلق پنجاب حکومت کی ترجمان کا بیان نامناسب ہے، گھریلو خواتین سے متعلق اس قسم کی گفتگو سے پرہیز کرنا چاہیے، ہم ماؤں، بہنوں اوربیٹیوں کا احترام کرنے والے لوگ ہیں۔

- Advertisement -

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلوخاتون ہیں اور وہ اپنے خاوند کا پیغام ہم تک پہنچاتی ہیں، ہمیں بانی سے ملنے کی اجازت نہیں اس لیے بشریٰ بی بی پیغام پہنچاتی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں ہم سے پریشان ہیں، راناثنااللہ نے کہا احتجاج کو سنجیدہ نہ لو اور دوسری طرف سخت اقدامات کررہے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص کا مزید کہنا تھا کہ گلے شکوے اپنوں سے کئے جاتے ہیں شاہ محمود نے کیے ہیں توکوئی بری بات نہیں۔

انھوں نے کہا کہ شاہ محمود ٹھیک بات کررہے ہیں لیکن باہر کی لیڈر شپ پر بھی مقدمات بنائے جارہے ہیں، شاہ محمود قریشی سے رائے لینی چاہیے۔

شیخ وقاص نے کہا کہ فیصل واوڈاپارٹی سے کیسے گئے اور سینیٹر کیسے بنے سب کو پتہ ہے، فیصل واوڈا کو نہ پہلے سنجیدہ لیا ہے اور نہ اب لیتے ہیں، ہم جب بھی احتجاج کی کال دیتے ہیں فیصل واوڈا سامنے آجاتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں