پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

واٹس ایپ کا بھارتیوں کو زوردار جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

رابطوں کے سب سے مقبول  پلیٹ فارم واٹس ایپ نے  نئے انڈین آئی ٹی رولز کی خلاف ورزی پربھارت کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹ کو بلاک کردیا ہے۔

دنیا بھر میں واٹس ایپ رابطوں کے لیے سب سے مقبول پلیٹ فارم ہے لیکن جہاں یہ سائٹ رابطوں کو آسان بنانے کا ذریعہ ہے وہیں اس کے ذریعے غلط معلومات کا پھیلاؤ، جعلی پیغامات، دھوکا دہی اور نفرت انگیز پیغامات کی ترسیل بھی ایک مسئلہ بن گئی ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہر ملک اپنے اپنے قوانین مرتب کررہا ہے۔

ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک ہندوستان میں بھی اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین واٹس ایپ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جہاں حکومت نے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے نئے بھارتی آئی ٹی رولز 2021 متعارف کرائےجسے عرف عام میں انٹرمیڈیٹری گائیڈ لائنز کہا جاتا ہے، اس قانون کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز غلط اور نقصان دہ معلومات کی ترسیل کو روکنے کے لیے اقدامات کا پابند کیا گیا ہے اور تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کو ہر ماہ اس حوالے سے رپورٹ شیئر کرنے کا پابند بھی کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی تناظر میں واٹس ایپ نے حال ہی میں بتایا ہے کہ اس نے دسمبر 2021 میں مزید 20 لاکھ سے زائد بھارتی صارفین کے اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے کیونکہ یہ اکاؤنٹس استعمال کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کررہے تھے۔

واٹس ایپ نے ہندوستان میں حکومت اور اس کے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ آئی ٹی کے نئے قوانین نافذ ہونے کے صرف 6 ماہ کے اندر اندر 1.32 کروڑ اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

واٹس ایپ نے پہلی بار جولائی 2021 میں انکشاف کیا تھا کہ پندرہ مئی 2021 سے پندرہ جون 2021 کی مدت میں 20 لاکھ 11 ہزار اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی تھی۔

درحقیقت اس کے بعد ہر ماہ واٹس ایپ نے اوسطاْ 20 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی لگائی ہے، نئے آئی ٹی رولز 2021 کے منظور ہونے کے بعد ڈیڑھ کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگائی جاچکی ہے۔

مجموعی طور پر 15 مئی سے 31 دسمبر تک واٹس ایپ نے ایک کروڑ 52لاکھ 24 ہزار ہندوستانی اکاؤنٹس پر پابندی لگائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں