ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

واٹس ایپ: غلطی سے بھیجا ہوا میسج ایڈٹ کرنا ممکن

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مسیجنگ سروس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا، اب کسی کو بھیجا جانے والا ٹیکسٹ پانچ منٹ کے دوران واپس لیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی بیٹا ورژن متعارف کروایا جاچکا ہے جسے ری ووک کا نام دیا گیا تھا تاہم اب اسے ’’ان سینڈ‘‘ کے نام سے متعارف کروایا جارہا ہے جو جلد صارفین کی پہنچ میں ہوگا۔

اطلاعات ہیں کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر غلطی سے میسج بھیجنے کے حوالے سے  ہے، کوئی بھی صارف اگر کسی نمبر پر غلط میسج بھیجے گا تو وہ پانچ منٹ کے اندر اسے واپس لے سکے گا تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے یہ صرف اُس وقت کارآمد ہوگا جب سامنے والا شخص میسج پڑ ھ لے گا۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر آزمائش کے لیے بیٹا ورژن میں متعارف کروایا جائے گا جبکہ کچھ عرصے بعد اسے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ورژن کے لیے باقاعدہ متعارف کروادیا جائے گا۔

پڑھیں: ’’ واٹس ایپ سے آن لائن رقم کی ترسیل جلد ممکن ہوگی ‘‘

مسیجنگ سروس استعمال کرنے والے صارفین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ وہ اکثر جلد بازی میں اپنا پیغام غلط شخص کو بھیج دیتے ہیں جس کے بعد انہیں پچھتانا پڑتا ہے، ایسے تمام لوگوں کے لیے یہ فیچر کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں