تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

واٹس ایپ میں‌ ڈیلیٹ میسج کو دوبارہ حاصل کرنے کا فیچر متعارف

سانس فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ڈیلیٹ میسجز کو دوبارہ حاصل کرنے کا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر چند ایسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو بیٹا ٹیسٹرز ہیں، اس فیچر پر فی الحال تجربہ کیا جارہا ہے اور اسی وجہ سے اب تک دیگر صارفین کی رسائی ممکن نہیں۔

فیچر کو حاصل کرنے کے لیے پلے اسٹور میں جاکر واٹس ایپ بیٹا ورژن اپ ڈیٹ کریں، اگر اپ ڈیٹ کے باوجود یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ پر نہ آئے تو سمجھ جائیں کہ آپ ان خوش قسمت صارفین میں سے نہیں ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر آنے والے چند ہفتوں میں عالمی سطح پر متعارف کرادیا جائے گا۔

اکثر اوقات غلط پیغام بھیجنے کی صورت میں آپ اسے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کرنا چاہتے ہیں لیکن غلطی سے وہ ‘ڈیلیٹ فار می’ ہوجاتا ہے، اس صورت میں آپ بالکل بے بس ہوجاتے ہیں اور جسے میسج بھیجا ہوتا ہے وہ اسے پڑھ لیتا ہے۔

اب اس فیچر کے تحت اگر آپ نے مذکورہ میسج ڈیلیٹ فار می کردیا تو اچانک آپ کی اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں ‘ان ڈو (فیصلہ منسوخ کرنا)’ لکھا نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے سے میسج دوبارہ اسکرین پر آجائے گا اور آپ اسے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون ‘ کر سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -