اشتہار

دنیا بھر میں ’’واٹس ایپ‘‘ کی سروس متاثر، صارفین پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رابطوں کی سب سے مشہور ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ سروس متاثر ہوئی ہے جس کے باعث صارفین پریشان ہیں۔

واٹس ایپ جو سوشل میڈیا پر باہمی رابطوں کا سب سے بڑا، مقبول اور آسان ذریعہ ہے جس کے ذریعے روزانہ کروڑوں افراد ایک دوسرے سے رابطے میں آتے ہیں تاہم منگل کے روز اس کی سروس میں تعطل پیدا ہوا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، ترکی، اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

واٹس ایپ سروس اچانک متاثر ہونے سے ایک جانب نہ صرف کروڑوں صارفین متاثرین ہوئے ہیں وہیں لوگوں میں مختلف افواہوں نے بھی جنم لے لیا۔

سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم پر صارفین نے واٹس ایپ سروس میں تعطل کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کرنے شروع کردیے ہیں۔

دوسری جانب واٹس ایپ سروس متاثر ہونے پر ترجمان میٹا کمپنی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

ترجمان میٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہونے سے متعلق باخبر ہیں، کچھ لوگوں کو فی الحال پیغامات بھیجنے میں دشواری کاسامنا ہے، ہم جلد از جلد واٹس ایپ کو بحال کرنے کیلیے کام کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں