اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

iOS 18 میں ایسا نیا کیا ہے، جو آئی فونز پر پہلے کبھی نہیں تھا!

اشتہار

حیرت انگیز

ایپل کمپنی نے iOS 18 سسٹم کے ذریعے ایک ایسا نیا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی سہولت پہلے آئی فون صارفین کو نہیں تھی۔

آئی فون بنانے والی ایپل کمپنی نے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 18 متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اب آئی فون کے صارفین بھی کال ریکارڈنگ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس میں نہ صرف آپ کال ریکارڈ کر سکیں گے بلکہ اس کو محفوظ بھی رکھ سکیں گے۔

ڈیجیٹ ان ویب سائٹ کے مطابق آئی او ایس 18 میں ایسے کئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جو پہلے صرف اینڈرائیڈ فونز پر ہی دستیاب تھے اور ان میں سے ایک کال ریکارڈنگ فیچر ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل آئی فون صارفین اپنے موبائل فون پر کال ریکارڈنگ نہیں کر سکتے تھے اور انہیں ایسا کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس کا استعمال کرنا پڑتا تھا۔ تاہم اب آئی او ایس 18 کے متعارف ہونے سے آئی فون صارفین بھی براہ راست اس فیچر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

iOS 18 میں فون کال ریکارڈز کرنے کا طریقہ کار بھی انتہائی آسان ہے اور اس کے لیے آپ کو اپنے فون پر آنے والی کال کو ریکارڈ کے آپشن سے جوڑنا ہوگا جو اسکرین پر آپ کو ریکارڈ بٹن کی صورت نظر آئے گا۔

تاہم یہ کوئی صوابدیدی فیچر نہیں ہے۔ ایک بار ریکارڈنگ شروع ہونے کے بعد دونوں صارفین کو کال کے ریکارڈ ہونے سے متعلق مطلع کیا جائے گا۔

iOS 18 پر چلنے والے آئی فونز پر کال ریکارڈ کرنے کا مرحلہ وار طریقہ:

مرحلہ 1: اپنے آئی فون پر کسی کو کال کریں۔

مرحلہ 2: کال منسلک ہونے کے بعد، کال اسکرین کے اوپری بائیں کونے میں "ریکارڈ” بٹن کو کلک کریں۔

مرحلہ 3: ایک پرامپٹ دونوں فریقوں کو مطلع کرے گا اور ریکارڈ شدہ یہ آواز سنائی دے گی کہ "یہ کال ریکارڈ کی جائے گی۔”

مرحلہ 4: آپ نوٹیفکیشن کو مخفی نہیں رکھ سکتے، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو ریکارڈنگ خود بخود رک جائے گی۔

مرحلہ 5: ریکارڈنگ کو روکنے کے لیے، "اسٹاپ” بٹن پر کلک کریں۔

مرحلہ 6: مذکورہ کال کی ریکارڈنگ کا ٹرانسکرپٹ نوٹس ایپ میں محفوظ ہو جائے گا۔ آپ کو اس تک رسائی کے لیے پہلے نوٹس ایپ پر جانا ہوگا۔ پھر "کال ریکارڈنگز” کے فولڈر میں جا کر اپنی مطلوبہ ریکارڈنگ کی نقل حاصل کر سکتی ہیں۔

ٹرانسکرپشن کی خصوصیت صرف مخصوص زبانوں تک محدود ہے جیسے کہ انگریزی (امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، بھارت، نیوزی لینڈ، سنگاپور)، ہسپانوی (امریکہ، میکسیکو)، جاپانی، مینڈارن چینی، کینٹونیز، اور پرتگالی (برازیل)۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں