اشتہار

واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

واٹس ایپ نے آخر کار ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس سے صارفین کی ایک بڑی پریشانی ختم ہو گئی ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس سے اب ایک ہی ایپلی کیشن پر 2 مختلف نمبروں پر مشتمل اکاؤنٹس چلانا ممکن ہوگا۔

اس فیچر پر اگست 2023 میں آزمائش شروع کی گئی تھی اور خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ایک ہی ایپ پر متعدد مختلف نمبروں کے اکاؤنٹس چلانے کی اجازت دی جائے گی، اب کمپنی نے مذکورہ فیچر کے تحت صرف 2 مختلف نمبروں پر مشتمل اکاؤنٹس ایک ہی ایپلی کیشن میں چلانے کا فیچر پیش کیا ہے۔

- Advertisement -

اس فیچر کے تحت صارف اپنے دونوں واٹس ایپ نمبر ایک ہی ایپلی کیشن میں چلا سکے گا اور اس کے لیے اسے دوسرے موبائل یا دوسری واٹس ایپ ایپلی کیشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ایک ہی ایپ پر دو واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانے کے لیے صارف کو پہلی بار اپنے مرکزی اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں جاکر اکاؤنٹس کو کلک کر کے نیا اکاؤنٹ شامل کرنا ہوگا، یہ فیچر فی الوقت صرف واٹس ایپ موبائل میں پیش کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں