تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

واٹس ایپ کے 3 نئے متوقع فیچرز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے تین نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوچکی، کمپنی نئے لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے۔

موبائل ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ابھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ایک وقت میں صرف ایک ڈیوائس پر ہی استعمال کیا جاتا ہے مگر بہت جلد صارفین اپنے اکاؤنٹ کو کئی ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرسکیں گے۔

رجسٹریشن نوٹیفکیشن نامی فیچر پرواٹس ایپ نے کام شروع کردیا ہے جو صارفین کو اوریجنل ڈیوائس کے ساتھ سیکنڈری ڈیوائس لاگ ان کی سہولت فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کو سیاہ کرنے کی تیاری

رپورٹ کے مطابق صارفین کو اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن موصول ہو گا کہ صارفین کی ڈیوائس لسٹ بدل رہی ہے اور اسے نئے سیکیورٹی کوڈ سے کنفرم کردیں سیکیورٹی کوڈ کے اندراج کے بعد صارف ایپ کو 2 ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ صارفین بہت جلد نیٹ فلیکس ٹریلر ایپلی کیشن کے اندر رہتے ہوئے ہی دیکھ سکیں گے، ایپ میں اس حوالے سے ایک بڑا ویڈیو آئیکون پلے بٹن کے ساتھ نظر آئے گا، بالکل یوٹیوب لنکس کی طرح جن کو اس ایپ کے اندر رہتے ہوئے پلے کیا جاتا ہے۔

صارفین کو واٹس ایپ کے ڈارک موڈ فیچر کا بھی بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ اس فیچر سے صارفین ایک کی کلر اسکیم کو تبدیل کرسکیں گے جس سے بیٹری لائف پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ان کی آنکھوں کی روشنی بھی متاثر نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -