اشتہار

کیا آپ کا واٹس ایپ ڈیٹا دیگر کمپنیوں سے شیئر کیا جاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واٹس ایپ صارفین اکثر یہ خدشہ ظاہر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا میٹا کی دیگر کمپنیوں سے شیئر کیا جاتا ہے۔

مگر کمپنی نے اس حوالے یورپی یونین کمیشن کے سامنے واضح کیا ہے کہ صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو اشتہاری مقاصد کے لیے تھرڈ پارٹیز یا میٹا کی دیگر کمپنیوں بشمول فیس بک سے شیئر نہیں کیا جاتا۔

یورپین کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واٹس ایپ نے واضح کیا کہ صارفین کا ڈیٹا بالکل محفوظ ہوتا ہے اور اس تک کسی کی رسائی ممکن نہیں۔

- Advertisement -

یورپی یونین نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ واٹس ایپ نے 2021 میں متعارف کرائی گئی پرائیویسی پالیسی میں کی جانے والی تبدیلیوں کو زیادہ شفاف بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یورپی یونین کے حکام نے 2022 میں واٹس ایپ کو ہدایت کی تھی کہ اس کی پرائیویسی پالیسی میں کی جانے والی تبدیلیوں کو سادہ زبان میں واضح نہیں کیا گیا جو یورپی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اب واٹس ایپ نے یورپی صارفین کے لیے پالیسی میں کی جانے والی تبدیلیوں کی وضاحت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یورپین کمیشن کا کہنا تھا کہ صارفین کو یہ سمجھنے کا حق ہے کہ وہ کن شرائط کو قبول کر رہے ہیں اور ان کے حقوق کیا ہیں، تاکہ ان عوامل کو مدنظر رکھ کر وہ میسجنگ پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرسکیں۔

جس کے بعد کمپنی کی جانب سے پالیسی میں تبدیلی کو قبول یا مسترد کرنے کے آپشن کو زیادہ نمایاں طور پر ڈسپلے کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں