جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

واٹس ایپ میں کیا اہم تبدیلی آنے والی ہے؟ حکام نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے کچھ نا کچھ نیا کرنے میں مصروف عمل رہتی ہے۔

وقت واٹس ایپ کی جانب سے متعدد نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے جو کچھ ماہ کے دوران صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

ان میں سے چند فیچرز کے بارے میں ہم آپ کو آگاہ کئے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

خود سے چیٹ ممکن

واٹس ایپ صارفین خود کو پیغام بھیجنے کے فیچر کو استعمال کرتے ہیں مگر اب ایسا نیا فیچر آنے والا ہے، جس سے صارف خود سے ہی باتیں کرے گا۔اس نئے فیچر میں ‘میسج یور سیلف’ کا کیپشن ہائی لائٹ ہوگا.

کیپشن کے ساتھ ‘میڈیا فائلز’ کو فارورڈ کرنا

واٹس ایپ صارفین جلد ہی تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات کو کیپشن کے ساتھ فارورڈ کرنے کے فیچر سے فائدہ اٹھاتے نظر آئینگے۔

تصاویر کو دھندلا کرنا

کمپنی کےمطابق یہ فیچر اس وقت ڈیسک ٹاپ پر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے جس سے صارفین اپنی تصاویر کو دھندلا کرسکیں گے۔

پروفائل فوٹوز ان گروپ چیٹس

واٹس ایپ صارفین جانتے ہیں کہ جب گروپ چیٹس میں میسج کیا جاتا ہے تو کسی بھی فرد کی پروفائل فوٹو نظر نہیں آتی مگر بہت جلد اس حوالے سے تبدیلی آنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ کال کیلئے نیا لنک فیچر متعارف

اس فیچر سے جب بھی کسی گروپ میں لوگوں کی جانب سے میسج بھیجا جائے گا تو ان کی پروفائل فوٹو دیگر اراکین کو نظر آئے گی۔

ڈیسک ٹاپ پر ‘آٹو ڈاؤن’ لوڈ کا آپشن

واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس سے صارفین تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات کو آٹو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں