تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

واٹس ایپ کا ایک اور زبردست فیچر متعارف

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے نئے فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد دیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی اور ہر ماہ ہی اس کے استعمال کنندگان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کمپنی کی جانب سے صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے مختلف فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

کمپنی نے حال ہی میں ڈارک موڈ فیچر متعارف کرایا جو موبائل کی بیٹری کو محفوظ رکھتا ہے، صارفین کو یہ فیچر بہت پسند آیا جس کے بعد واٹس ایپ نے اس میں سیاہ سمیت مزید 27 رنگ بھی شامل کیے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک اور فیچر متعارف کرادیا جس کے ذریعے پیغامات کو مقررہ وقت پر ڈیلیٹ کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی فون پر ڈارک موڈ فیچر متعارف کرادیا

فیچر کے تحت صارف پرائیوٹ چیٹ میں بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کا وقت مقرر کرے گا جس کے بعد اُسے میسج ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ خود بہ خود غائب ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.20.83 اور 2.20.84 میں یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے جس میں پیغامات کو ایک گھنٹے، ایک دن، ایک ہفتے، ایک ماہ یا ایک سال کے عرصے میں حذف کرنے کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

صارف جس وقت کو مقرر کرے گا تو پیغام کے ساتھ ایک گھڑی کا آئی کون نظر آنے لگے گا جس کے ذریعے آپ میسج ڈیلیٹ ہونے کے وقت کو دیکھ بھی سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ 27 رنگوں‌ میں‌ متعارف

کمپنی کی جانب سے ابھی اس فیچر پر آزمائش جاری ہے، جس کی کامیابی کے بعد اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -