تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

واٹس ایپ نے ہوش اڑا دیے

پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلیکیشن واٹس ایپ پر کالز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے موقع پر دنیا بھر کے صارفین نے اتنی بڑی تعداد میں واٹس ایپ پر آپس میں کالز کیں کہ وہ ریکارڈ بن گیا، اس ایپلیکیشن پر 11 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ کالز ایک دن میں کی گئیں۔

واٹس ایپ پر 31 دسمبر کی شب ایک ارب 40 کروڑ سے زائد آڈیو اور ویڈیو کالز کی گئیں، کورونا وبا کی وجہ سے بھی لوگوں نے اس ایپ کے ذریعے اپنے عزیزوں کو مبارک بادیں دیں جس کے باعث ایک دن میں اس کا ریکارڈ استعمال سامنے آیا، دنیا بھر میں وائس اور ویڈیو کالز کی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔

سال 2021، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

واٹس ایپ کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی ساڑھے 5 کروڑ سے زیادہ لائیو ویڈیوز کو نشر کیا گیا۔ اس سے قبل 31 دسمبر 2019 کو واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں 100 ارب سے پیغامات بھیجے جائیں گئے تھے لیکن کالز کی تعداد کم تھی۔

جبکہ اس سال میسجز کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ خیال رہے کہ 31 دسمبر 2019 کو سب سے زیادہ پیغامات بھارت میں 20 ارب کی تعداد میں بھیجے گئے تھے۔ کس ملک میں سب سے زیادہ کالز اور میجز کا تبادلہ ہوا اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -