پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

واٹس ایپ پر ناپسندیدہ پیغامات سے چھٹکارا حاصل کرنا آسان

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی معروف موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی، اب لاک اسکرین کے ذریعے بھی پیغامات بلاک کیے جاسکیں گے۔

معروف سوشل میڈیا پورٹل واٹس ایپ پر جب کسی نامعلوم نمبر سے آپ کو کوئی پیغام موصول ہوتا ہے تب واٹس ایپ صارف کو پیغام بھیجنے والے نمبر کے نیچے ایک وارننگ نوٹ دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سہولت کا بنیادی مقصد غیر معمولی تیزی سے اور بڑی تعداد میں آنے والے ناپسندیدہ یا ان چاہے پیغامات کو روک کر صارفین کی پریشانی کم کرنا ہے۔

- Advertisement -

ناپسندیدہ پیغامات کو بلاک کرنے کے نئے فیچر کی مدد سے واٹس ایپ کے صارفین کو اب اپنی ڈیوائس ان لاک نہیں کرنا پڑے گی اور ایپ کے اندر نیویگیشن کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

WhatsApp

پیغام کا نوٹیفکیشن موصول ہونے پر صارفین محض نوٹیفکیشن کو پریس کرکے مختلف آپشنز تک پہنچ سکیں گے، ان میں پیغامات کو بلاک کرنے کا آپشن بھی شامل ہوگا۔

صارفین کے اختیار میں ہوگا کہ کسی بھی نمبر کو بلاک کرنے کی اطلاع متعلقہ نمبر کو دینی ہے یا نہیں۔

پیغامات بلاک کرنے کا سادہ اور آسان طریقہ

Settings > Privacy > Blocked contacts > Add >
Add کی جگہ متعلقہ نمبر فیڈ کیا جائے گا۔ اس طرح کسی بھی نمبر کو بلاک کیا جاسکتا ہے اور اسے مطلع کرنے یا نہ کرنے کا آپشن بھی بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں