تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

واٹس ایپ پر تباہ کن وائرس کا حملہ، صارفین ہوشیار

واشنگٹن : سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر تباہ کن وائر کا حملہ ہوا ہے جو واٹس ایپ صارفین کی گروپ چیٹ اور ایپ دونوں کو تباہ کرسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں سامنے آنے والا وائرس واٹس ایپ گروپ چیٹ اور گروپ کے ممبران کے موبائل میں موجود ایپ کو ختم خراب کرسکتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی فرم چیک پوائنٹ کے تحقیق کاروں نے اس وائرس کا پتہ لگایا ہے، چیک پوائنٹ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی گروپ ممبران کوئی تباہ کن پیغام (وائرس) گروپ میں بھیج دے تو اس سے گروپ ممبران کی مکمل چیٹ ہسٹری تباہ ہوجائے گی اور ممبران کو مجبوراً واٹس ایپ ایپلیکیشن ان انسٹال کرکے دوبارہ انسٹال کرنا پڑے گی۔

سائیبر سیکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین جبب ایپ ان انسٹال کرکے دوبارہ انسٹال کریں گے تو وہ گروپ چیٹ اور کسی بھی چیٹ ہسٹری تک رسائی حاصل کرنے قاصر ہوں گے۔

سائیبر سیکیورٹی فرم چیک پوائنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس خطرے سے واٹس ایپ انتطامیہ کو بروقت آگاہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کریں اور صارفین کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وائرس سے بچنے کےلیے ایپ کا تازہ ورژن اپڈیٹ کریں۔

سائیبر سیکیورٹی فرم چیک پوائنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو واٹس ایپ استعمال کرنے سے روک دینا اور گروپ چیٹ ہسٹری سے ضروری معلومات کو ڈیلیٹ کردینا ایک زبردست ہتھیار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ سب سے پہلے رواں برس اگست 2019 میں دریافت ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -