تازہ ترین

واٹس ایپ بزنس، کاروباری افراد کو ریٹنگ دینے کا فیچر متعارف

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے تقریبا 6 برس قبل واٹس ایپ کے ذریعے کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ مطابق واٹس ایپ نے بزنس ورژن استعمال کرنے والوں کی سروس کو ریٹنگ دینے کے لیے ’میسج ریٹنگ‘ نامی فیچر متعارف کرایا۔

اس فیچر کے بعد بزنس اکاؤنٹس کی مدد سے کاروبار کرنے والوں کی سروس، مصنوعات اور معیار کو دیکھتے ہوئے گاہک ریٹنگ دیں گے۔

صارفین کے لیے پانچ اسٹارز متعارف کرائے گیے ہیں۔ جیسے اگر کسی صارف کو آرڈر کی گئی چیز پسند نہیں آئے گی تو اُس کو اختیار ہوگا کہ وہ ایک اسٹار پر کلک کر کے ناپسندیدگی کا اظہار کرسکے گا۔

اسی طرح اگر کسی صارف کو سروس، معیار بہتر لگے گا تو وہ اپنی مرضی کے مطابق ایک سے پانچ تک ریٹنگ کرسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آزمائشی طور پر اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے چند صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، کامیاب آزمائش کے بعد اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -