جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

واٹس ایپ کال کیلئے نیا لنک فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا : پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی۔

واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت وائس اور ویڈیو کال لنکس کو شیئر کیا جاسکے گا۔

مشہور انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ گزشتہ چند ماہ سے صارفین کے تجربات کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ فیچرز میں خود کو اسٹِیکر بنانے کی صلاحیت، چیٹ گروپس میں 1024 افراد کی شمولیت اور گروپ میں پولز کی تشکیل سمیت کئی فیچرز شامل ہیں۔

متعارف کروائے جانے والے اس نئے کال لنک فیچر سے متعلق گزشتہ ماہ میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا جس کی مدد سے وائس اور ویڈیو کال لنکس کو شیئر کیا جاسکے گا۔

مارک زکربرگ کے اعلان کے مطابق ان کالز میں ایک وقت میں32 افراد شرکت کرسکیں گے جبکہ کال لنک 90روز یعنی تین ماہ تک فعال رہے گا۔

صارفین اگر کال لنک بنانا چاہتے ہیں تو کال ٹیب میں جائیں اور کال لاگ کے اوپر دیکھیں کہ وہاں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ’کریئٹ کال لنک‘کو دبانے کے بعد ایک نیا پیج کھلے گا جس پر وائس یا ویڈیو کال کے آپشن ہوں گے۔

آپشن کے انتخاب کے بعد آپ دعوت کا لنک نقل کرکے اپنے واٹس ایپ روابط کو بھیج سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جن سے آپ ان لنکس کے ذریعے کال پر بات کرنا چاہتے ہوں ان کا واٹس ایپ صارف ہونا ضروری ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں