تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

واٹس ایپ کا ’گروپ چیٹ‘ سے متعلق شاندار فیچر متعارف

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ چیٹ سے متعلق شاندار فیچر آزمائشی طور پر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کی ہرسرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کا نام ’کمیونٹیز‘ ہے جس کے ذریعے مختلف گروپ کو ایک ساتھ آپریٹ کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

کمپنی نے اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام شروع کیا اور اب اسے آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے نئی سہولت کی تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

فیچر کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے صارفین کو دو آپشنز دیے گئے ہیں ایک میں موجودہ گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے جبکہ دوسرے میں تمام گروپس کو ایک ساتھ پیغامات بھیجنے کی سہولت ہے۔

اس اقدام سے ایک ساتھ تمام گروپ کو ہینڈل کرنے میں حائل پریشانی دور ہوجائے گی۔

صارفین کمیونیٹیز فیچر میں ایک سے زائد گروپس کو ایڈ کرسکیں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر ایڈمن یا گروپ میں پیغامات بھیجنے کی رسائی رکھنے والے ممبرز بہ یک وقت تمام گروپس میں میسج کرسکیں گے۔

اس فیچر کو ابھی صارفین کے لیے پیش نہیں کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ سہولت جلد تمام صارفین کو فراہم کردی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -