تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صارفین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے واٹس ایپ کا نیا فیچر

مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سکیورٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جسے ”کوڈ ویری فائی“ CODE VERIFY کا نام دیا گیا ہے۔

یہ خبر کمپنی کی جانب سے کیے گئے اس اعلان کا تسلسل ہے جس میں ویب اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے براہ راست ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کی بات کی گئی۔

کوڈ ویری فائی فیچر واٹس ایپ ویب استعمال کرتے وقت پلیٹ فارم کی سکیورٹی کو بہتر کرے گا۔ یہ بنیادی طور پر ایک ویب براؤزر ایکسٹینشن کی طرح ہوگا جو واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارف کے تجربے میں ایک سکیورٹی لیئر کا اضافہ کرے گا۔

صارف کے ایک بار کوڈ ویری فائی انسٹال کرنے کے بعد خودکار سسٹم کے تحت یہ معلوم کرلیا جائے گا کہ آیا جو واٹس ایپ کا جو ورژن استعمال کیا جا رہا ہے اس کا کوڈ کسی نے تبدیل کیا ہے یا نہیں۔ یہ فیچر گوگل کروم، موزیلا فائر فاکس اور مائیکرو سافٹ ایج کے ذریعے واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے۔

جب کوڈ ویری فائی کامیابی کے ساتھ واٹس ایپ ویب کے ورژن کی تصدیق کرے گا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ صارف کے ورژن میں ہیکرز یا دیگر بدنیتی پر مبنی اسکرپٹس کے ذریعے ترمیم نہیں کی گئی۔

ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد جب بھی آپ واٹس ایپ ویب استعمال کریں گے تو یہ خود بخود رن ہو جائے گا۔ ایکسٹینشن میٹا ڈیٹا اور صارف کے پیغامات کو لاگ نہیں کرتا، اور یہ واٹس ایپ یا میٹا کے ساتھ کوئی معلومات بھی شیئر نہیں کرتا۔

واٹس ایپ ویب استعمال کرنے کے دوران کوڈ تصدیق ان الرٹس سے ظاہر ہوتی ہے:

  • Network Timed Out: جب بھی آپ کے نیٹ ورک کا وقت ختم ہو جائے گا تو سوالیہ نشان کے ساتھ نارنجی رنگ کا دائرہ نظر آئے گا۔
  • Possible Risk Detected: جب بھی کوئی اور کوڈ کی تصدیق میں مداخلت کرے گا تو سوالیہ نشان کے ساتھ نارنجی رنگ کا دائرہ نظر آئے گا۔
  • Validation Failure: اسی طرح کوڈ کی تصدیق کا آئیکن سرخ ہو جائے گا اور ایکسٹینشن کو واٹس ایپ ویب کے مختلف اور غلط کوڈ کا پتہ لگانے پر ایک فجائیہ نشان دکھائے گا۔
  • Validated: واٹس ایپ ویب کے مستند ورژن کی صورت میں کوڈ کی تصدیق کا آئیکن سبز ہو جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -