جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عوامی ردعمل نے واٹس ایپ کو "یوٹرن” لینے پر مجبور کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: معروف سماجی ایپ "واٹس ایپ” عوامی تنقید کے بعد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ہے، اور فیس بک سے ڈیٹا شیئرنگ اقدام تین ماہ کیلئے مؤخر کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی متنازعہ پرائیویسی پالیسی کے متعلق ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹاشیئرنگ پالیسی میں تبدیلی تین ماہ کے لیے مؤخر کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

واٹس ایپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہم سے رابطہ کرنے والے ہر فرد کا شکریہ۔ ہم واٹس ایپ صارفین سے براہِ راست رابطہ کرکے ’غلط فہمی‘ کا ازالہ کریں گے۔ آٹھ فروری کو کسی کے بھی اکاؤنٹ ختم یا معطل نہیں کئے جائیں گے، مئی میں ہم اپنے کاروباری منصوبے کو دوبارہ پیش کریں گے۔

ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صارفین کو ہماری شرائط جاننے اور جائزہ لینے کا مناسب وقت مل جائے، ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم کوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کو حالیہ دنوں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس کی کوئی اور وجہ نہیں بلکہ پرائیویسی پالیسی کی تبدیلی تھی کیونکہ انتظامیہ نے واضح کیا کہ جو صارف اس پالیسی سے اتفاق نہیں کرے گا وہ آٹھ فروری کے بعد اکاؤنٹ سے محروم ہوجائے گا یعنی اُس کا نمبر بلاک کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں