تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے زبردست سہولت

کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو کمپنی نے مزید سہولت دینے پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے میدان میں سرفہرست رہنے کے لیے کمپنی کی جانب سے نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ دنوں ملٹی ڈیوائس یا ملٹی لاگ ان فیچر متعارف کرایا گیا، جس کے تحت اب ایک ہی اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ نے اس فیچر کی کامیابی کے بعد ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے مزید سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن پر پرائیویسی سیٹنگز شامل کرنے کی آزمائش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کی تھکا دینے والی خامی دور

یہ بھی پڑھیں: صارفین کا دیرینہ خواب پورا، واٹس ایپ نے باضابطہ اجازت دے دی

اس فیچر کو ڈیسک ٹاپ بیٹا 2.2146.5 صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے، جس کے تحت کمپیوٹر اور ویب براؤزر کی مدد سے آخری آن لائن اسٹیٹس (لاسٹ سین)، پروفائل پکچر کی تبدیلی سمیت دیگر تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -