کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز اچانک بند ہوگئیں تھی جو کچھ دیر بعد خود بہ خود بحال ہوگئی۔
دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں البتہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی اس ضمن میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق صارفین کو تینوں ایپلیکیشن تک رسائی حاصل نہیں ہوپارہی تھی،امریکا، ویت نام، کینیڈا، جنیوا، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی سوشل میڈیا سروس متاثر ہوئی تھی۔
واٹس ایپ کی جانب سے سروس کی بحالی کے بعد ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں کمپنی نے لکھا کہ ’آپ کی برداشت کا شکریہ، ہم 45 منٹ بعد واپس آگئے ہیں‘۔
Thanks for your patience, that was a long 45 minutes but we are back! #WhatsAppDown
— WhatsApp (@WhatsApp) March 19, 2021
صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں فیس بک مسینجر پر انٹرنیٹ سے غیر منقطع No Internet connection کا پیغام ظاہر ہورہا تھا جبکہ انسٹاگرام صارفین کو رسائی حاصل نہیں ہورہی تھی۔
The worst problem of instagram and whatsapp being down is that you have to use twitter even though you would have been using twitter anyway but now we all feel trapped here.
— TechnicallyRon (@TechnicallyRon) March 19, 2021
اسی طرح پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کے چند ممالک کے صارفین بھی سروس کے حوالے سے شکایات کررہے تھے۔
پاکستانی صارفین کو انسٹاگرام کی سروس استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
✅ Telegram— El HuffPost (@ElHuffPost) March 19, 2021
واٹس صارفین کے مطابق انہیں پیغام بھیجنے یا وصول کرنے میں پریشانی جبکہ انسٹاگرام صارفین کو اکاؤنٹ لاگ ان کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
WhatsApp, Instagram & Facebook down. Who did Mark Zuckerberg Offend
— Bizzle Osikoya (@bizzleosikoya) March 19, 2021