تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

واٹس ایپ پر 44 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد

ڈبلن: آئرلینڈ کے سرکاری ادارے نے پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر واٹس ایپ پر 266 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یورپین یونین کے پرائیویسی ادارے کی جانب سے دباؤ کے بعد آئرلینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیٹری نے جمعرات کے روز فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ پر جرمانہ عائد کیا۔

آئرلینڈ کے سرکاری ادارے کی جانب سے واٹس ایپ پر 225 ملین یورو (226 ملین ڈالرز) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔(پاکستانی کرنسی کے حساب سے یہ رقم چوالیس ارب پچاس کروڑ بیس لاکھ 66 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے)

ریگولیٹری کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وٹس ایپ آگاہ کیے بغیر صارفین کی معلومات فیس بک کے ساتھ شیئر کیں، نشاندہی کے باوجود بھی ڈیٹا کی حفاظت نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  اب ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں‌ چلے گا!!

فیصلے کے مطابق واٹس ایپ حکام آئرلینڈ کے پرائیوسی کمشنر کو قوانین کی خلاف ورزی پر مطمئن کرسکے اور نہ ہی کوئی وضاحت پیش کرنے میں کامیاب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ حکام نے دو سال کی تفتیش کے بعد وٹس ایپ پر جرمانہ عائد کیا، جسے ڈیٹا پروٹیکشن قانون میں سب سے بڑا جرمانہ قرار دیا جارہا ہے۔ ریگولیٹرز نے پچاس ملین یورو جرمانے کی سفارش کی تھی مگر ادارے نے چار گنا زیادہ جرمانہ عائدکیا۔

دوسری جانب واٹس ایپ انتظامیہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اتھارٹی کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ مناسب نہیں، ہم صارفین کی پرائیویسی کا ہر صورت خیال رکھتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ آئرش اتھارٹی کے پاس بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے دو درجن سے زائد کیسز زیر تفتیش ہیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں