تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

واٹس ایپ کا اہم فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

سلیکان ویلی: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر سے آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین بھی استفادہ کرسکیں گے۔

فی الحال واٹس ایپ اپنے صارفین کو وائس میسجز دیکھنے کی سہولت فراہم نہیں کرتا لیکن تھرڈ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ کچھ ایسی ایپس موجود ہیں جو صارف کو موصول ہونے والے وائس میسجز کو ٹرانسکرپٹ کرپائیں گی۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوتی پیغام موصول ہونے پر صارف کی اسکرین پر ایک پاپ اپ آئے گا، اگر صارف اوکے کرتا ہے تو اس کے بعد موصول ہونے والا صوتی پیغام ایپل اسپیچ انجن کو ٹرانسکرپشن کے لیے بھیجا جائے گا۔

اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فیچر ایک آپشنل فیچر ہوگا جسے استعمال کرنے کے لیے صارف کی اجازت درکار ہوگی۔

Comments

- Advertisement -