تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

واٹس ایپ کا وہ فیچر آگیا جس کا صارفین کو انتظار تھا

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے بلآخر وہ فیچر متعارف کرادیا جس کا صارفین گزشتہ کئی سالوں سے مطالبہ کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ایک بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ آزمائشی سروس کی کامیابی کے بعد اب گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر تمام صارفین کی دسترس میں ہوگا اور وہ اسے استعمال کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ: فارورڈ میسج کی نشاندہی کرنے والا فیچر متعارف

بلاگ میں کہا گیا ہے کہ ’چار صارفین بیک وقت گروپ ویڈیو چیٹ کرسکیں گے، ایک دوست کو کال ملانے کے بعد مزید لوگ ایڈ کرنے کا آپشن صارف کی اسکرین پر نمودار ہوگا جس پر کلک کر کےمزید لوگوں کو شامل کیا جاسکے گا‘۔

کمپنی کے مطابق ڈیڑھ ارب سے زائد واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین یومیہ 2 ارب منٹ تک کی آڈیو یا ویڈیو کالز کرتے ہیں البتہ اُن کے پاس اب گروپ وڈیو کالنگ کا آپشن میں موجود ہوگا جس سے وہ استفادہ کرسکیں گے۔

طریقہ کار 

واٹس ایپ صارف اپنے کسی بھی دوست کو کال ملائے گا جس کے بعد اُسے اوپر دائیں طرف مزید لوگوں کو شامل کرنے کا آپشن دکھائے دے گا، اس پر کلک کر کے وہ اپنی مرضی کے شخص کو ویڈیو یا آڈیو کالنگ میں مدعو کرسکتا ہے۔ کال ملنے کے بعد صارف کے موبائل پر علیحدہ علیحدہ نمبرز نظر آئیں گے۔

قبل ازیں 21 جون کو واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن، آئی او ایس اور ونڈو فون رکھنے والے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو کالنگ کا آزمائشی فیچر متعارف کرایا تھا جس کے تحت کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ4 صارفین بیک وقت ویڈیو کال پر آسانی کے ساتھ بات کرسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس عائد

واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف اوقات میں جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے رواں ماہ فروری میں گروپ آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔

فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے دو ماہ قبل سال 2017 کی سالانہ رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی اور صارفین یومیہ 60 ارب سے زائد ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے دو سال قبل اسکائپ کی طرز پر آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا تھا جس میں ایک سال کے اندر اتنی جدت آئی کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کا ایک دوست کے ساتھ ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی سامنے آگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -