تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

واٹس ایپ کا گروپ پرائیوسی فیچر متعارف

نیویارک: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن واٹس ایپ نے بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گروپ پرائیوسی فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی شکایات کا ازالہ اور انہیں مزید آسانی فراہم کرنے کے لیے گروپ پرائیوسی فیچر پر کام شروع کیا تھا البتہ اسے چند تکنیکی مسائل کی وجہ سے روک دیا تھا۔

ماہرین نے اس فیچر پر کام مکمل کیا اور اب اسے آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ، واٹس ایپ کے مطابق کامیابی کے بعد اسے دنیا بھر کے صارفین استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ گروپ پرائیوسی فیچر کیا ہے؟

یہ فیچر واٹس ایپ بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین استعمال کرسکتے ہیں، اس فیچر کو استعمال کرنے والے صارف کو کوئی دوسرا شخص اپنے یا کسی بھی گروپ میں ایڈ نہیں کرسکے گا جبکہ صارف کو یہ سہولت بھی دی جائے گی کہ وہ بھیجے گئے پیغام کو پڑھے گا تو سامنے والے کو اس کا علم نہیں ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے گروپ پرائیوسی فیچر صرف بھارتی صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر میں ابھی بلیک لسٹ کو شامل نہیں کیا گیا، جیسے ہی اس پر  کام مکمل ہوجائے گا تو فیچر دنیا بھر میں متعارف کرادیا جائے گا۔

فیچر ایکٹیو کیسے کیا جائے؟

واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جاکر گروپس کے آپشن پر کلک کریں گے تو وہاں پر ایک ٹیب کھلے گا، جس پر درج ہوگا کہ آپ گروپ میں ایڈ کرنے کی جس کو اجازت دیں گے، یہاں تین آپشنز ہوں گے ، جن میں سے صارف ایک کا انتخاب کرے گا۔

Comments

- Advertisement -