جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کی بڑی پریشانی ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے بالخصوص اینڈرائیڈ صارفین کی بڑی پریشانی ختم کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئےروز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔

انتظامیہ نے رواں سال کے آغاز کے بعد ویسے تو ایپلی کیشن میں بہت سی اہم تبدیلیاں کیں مگر ایک مسئلہ ایسا تھا جو اینڈرائیڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سر کا درد بنا ہوا تھا۔

واٹس ایپ نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس میسج بھیجنے کے حوالے سے فیچر متعارف کرایا جس کے بعد اب آواز والا آڈیو پیغام اُسی پلیٹ فارم پر محفوظ ہوگا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

اس سے قبل یہ سسٹم تھا کہ جب صارف وائس میسج کسی دوسرے نمبر پر بھیجتا تھا تو یہ پیغام فون میں ہی محفوظ رہتا تھا اور فارمیٹ یا گمشدہ ہونے کی صورت میں وہ میسج ضائع ہوجاتا تھا۔

کمپنی کی جانب سے ابھی یہ فیچر آزمائشی طور پر بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا، یعنی اب صارف جب بھی وائس میسج بھیجے گا تو فون تبدیل کرنے پر اُسے پیغامات اپیلیکشن ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد بیک اپ کی صورت میں آسانی سے مل جائیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ کسی دوست کو بھیجا جانے والا پیغام اگر صارف نے حذف بھی کردیا تب بھی وہ دوبارہ سے آسانی کے ساتھ مل سکے گا۔

اسے بھی پڑھیں: میسج ڈیلیٹ فیچر، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کردی

موبائل ایپ کے بیٹا ورژن صارفین کے لیے فیچر کی اپ ڈیٹ گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے جبکہ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزمائشی سروس کے بعد یہ سہولت عام صارفین کو بھی مہیا کردی جائے گی۔ قبل ازیں آئی فون (آئی او ایس iOS) استعمال کرنے صارفین اس سہولت سے استفادہ حاصل کررہے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں