اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

لاسٹ‌ سین: واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے مختلف سیکیورٹی اور پرائیویسی فیچرز متعارف کرائے مگر اب واٹس ایپ نے ایک پرانے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

- Advertisement -

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق صارفین کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ اب پرانے فیچر کو جدید انداز سے پیش کرے گا، جس پر کام جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے واٹس ایپ نے آخری بار آن لائن ہونے کے آپشن کو بہتر کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ابتدا میں تین پرائیویسی سیٹنگز ’لاسٹ سین، پروفائل پکچر اور اباؤٹ‘ متعارف کرائی گئیں تھیں۔ ان پرائیویسی سیٹنگز کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ نے تین آپشنز ’ ایوری ون‘ ، ’مائی کانٹیکٹ‘ ، ’نو باڈی‘ شامل کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: اینڈرائیڈ و آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری! واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

اسے بھی پڑھیں: اب ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں‌ چلے گا!!

مستقبل میں صارف اگر چاہیے گا تو اُس کا لاسٹ سین کوئی نہیں دیکھ سکے گا یا پھر وہ جس کو اجازت دے گا، وہ ہی دوست دیکھ سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں