کیلیفورنیا: میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) پر مبنی ایک زبردست فیچر پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔
مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی انڈسٹری میں بھی انقلاب برپا کر رہی ہے۔ مائیکرو سافٹ اور گوگل جیسی بڑی ٹکنالوجی کمپنیوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلز پر کام شروع کر دیا ہے۔
ایسے میں واٹس ایپ کیسے پچھلے رہ سکتا ہے، لہٰذا اس نے بھی ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیار شروع کر دی جس کے ذریعے استعمال کنندگان مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے من پسند اسٹیکرز بنا سکیں گے۔
کمپنی نے اس فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے اور فی الحال یہ اینڈرائیڈ واٹس ایپ کے بِیٹا ورژن 2.23.17.14 استعمال کرنے والوں کیلیے دستیاب ہے۔
جیسے ہی اس کی آزمائش مکمل ہوتی ہے فیچر کو تمام استعمال کنندگان کیلیے بحال کر دیا جائے گا۔ صارفین کو اسٹیکر کے آپشن میں اس کی اطلاع کر دی جائے گی۔
ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی ایک تصویر میں اے آئی کے ذریعے اسٹیکر بنانے کے آپشن کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
جھلک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی صارف نے ٹیکس میں لکھا ’a cat wearing a hat‘ تو جواب میں واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک بلی پیش کر دی۔