پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

واٹس ایپ کا ترجمہ کرنے والا نیا فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مقبول مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے اپنے تازہ ترین بیٹا ورژن میں پیغامات ترجمہ کرنے کا ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اسپینش، عربی، ہندی اور روسی زبانوں کے ترجمے کو سپورٹ کرتا ہے۔ فی الحال یہ فیچر کچھ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں اسے دیگر صارفین تک رسائی دی جائے گی۔

فیچر ٹریکر نے اس ایپلی کیشن میں ایک نیا سیٹنگ آپشن دریافت کیا ہے جو صارف کی ڈیوائس پر خودکار اور بغیر رکاوٹ پیغامات کے ترجمے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

واٹس ایپ ترجمہ

واٹس ایپ اپنے صارفین کو پیغامات کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتا ہے، اس لیے نیا ’پیغامات ترجمہ کریں‘ والا فیچر میسجز کو واٹس ایپ کے سرورز کی بجائے صارف کے اپنے فون پر ہی پراسیس کرے گا۔

اس فیچر کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ ترجمے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی اور صارفین کو صرف مطلوبہ زبان کا لینگوئج پیک ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جس کے بعد وہ آف لائن بھی پیغامات کا ترجمہ کر سکیں گے۔

صارفین کو اس فیچر کو خود ان ایبل کرنا ہوگا جس کے لیے انہیں واٹس ایپ کی سیٹنگز میں چیٹ سیکشن میں جا کر اسے فعال کرنا ہوگا، وہاں وہ یہ بھی منتخب کر سکیں گے کہ کس زبان کے میسجز کا خودکار ترجمہ کرنا ہے۔

جب یہ فیچر عوام کے لیے دستیاب ہوگا، تو صارفین کو کسی خاص گفتگو کی چیٹ سیٹنگز میں جا کر "Translate Messages”ٹوگل آن کرنا ہوگا۔

اسے ایک بار فعال کرنے کے بعد صارفین کو ایک زبان منتخب کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ فی الحال دستیاب زبانوں میں ہسپانوی، عربی، برازیلی پرتگالی، ہندی اور روسی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں