ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

اینڈرائیڈ پر ٹائپ کیے بغیر واٹس ایپ میسجز کیسے بھیجیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اینڈرائیڈ صارفین کو جو فیچرز دستیاب ہیں ان کی بدولت وہ اپنے فونز پر کچھ زیادہ محنت کیے بغیر ہی کالیں کر سکتے ہیں، میسجز بھیج سکتے ہیں، اور بھی کئی کام آسانی سے کر سکتے ہیں۔

ان فیچرز میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ واٹس ایپ میسجز اپنے فون میں بغیر ٹائپ کیے بہ آسانی بھیج سکتے ہیں۔

جی بالکل، ایسا عین ممکن ہے، اور یہ آپ کے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون میں آواز کی شناخت کے سپورٹ کی بدولت ہے، گوگل اسسٹنٹ کی مدد سے آپ وائس کمانڈ کے ذریعے اسمارٹ فون استعمال کر سکتے ہیں۔

گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ اسمارٹ فونز اس قابل ہوتے ہیں کہ صارفین اس پر بغیر کوئی ایک لفظ ٹائپ کیے میسجز بھیج سکتے ہیں، آپ کو اسے ممکن بنانے کے لیے بس قدم بہ قدم ہدایت نامے پر عمل کرنا ہوگا۔

گوگل اسسٹنٹ ایپ

1: سب سے پہلے اپنے فون پر گوگل اسسٹنٹ ایپ کھولیں۔

2: اپنے پروفائل تصویر پر کلک کریں جو کہ اسکرین پر سب سے اوپر دائیں طرف ہے۔

3: اب پاپولر سیٹنگ ٹیب پر آئیں اور نیچے اسکرول کر کے ‘پرسنل ریزلٹس’ آپشن کو آن کر دیں۔

4: اس کے بعد اپنے وائس اسسٹنٹ کو فعال کرنے کے لیے ‘اوکے گوگل’ کہیں یا ‘hey گوگل’ کہیں۔

5: پھر (کسی کونٹیکٹ کا نام لے کر) کہیں ‘سینڈ آ واٹس ایپ میسج’۔

6: گوگل آپ سے پوچھ سکتا ہے کہ کس صورت میں میسج بھیجنا ہے، ٹیکسٹ یا واٹس ایپ۔ تو کہیں ‘واٹس ایپ’۔

7: جو میسج بھیجنا چاہتے ہیں آپ اسے زبانی کہیں۔

8: اب گوگل آپ کا میسج آپ کی طرف سے کوئی ایک لفظ ٹائپ کیے بغیر ہی بھیج دے گا۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ تجربہ مکمل طور پر ہینڈز فری ہو، تو پھر آپ کو ضرورت ہے کہ آپ اپنا فون ان لاک کیے بغیر استعمال کر کے گوگل اسسٹنٹ کو فعال کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں