منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے تصاویر کے معیار کو بہتر کرتے ہوئے ایچ ڈی فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کے چند آپشنز متعارف کروائے ہیں۔

اس سے قبل یہ آپشن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس سے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین بھی استفادہ کرسکیں گے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی مرضی کا آپشن کا انتخاب کرکے تصاویر کا معیار بہتر بناسکتے ہیں۔

ایچ ڈی تصاویر کا طریقہ

فیچر استعمال کرنے کے لیے آپ اپیلی کیشن کی سیٹنگز میں جائیں اور اسٹوریج اینڈ ڈیٹا کے آپشن کا انتخاب کریں، وہاں میڈٰیا اپ لوڈ کوالٹی کے آپشن کا انتخاب کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں