تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور مشکل حل کردی

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور پریشانی دور کردی ہے۔

اینڈرائیڈ سے آئی فون پر منتقل ہونے کی صورت صارفین کو اپنے ڈیٹا سے ہاتھ دھونا پڑتا تھا تاہم اب واٹس ایپ نے کو میسجز اور تمام ڈیٹا آسانی سے آئی فون پر منتقل کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد اب واٹس ایپ صارفین بحفاظت اپنا ڈیٹا ’موو ٹو آئی او ایس‘ ایپ استعمال کرتے ہوئے اینڈرائیڈ سے آئی فون میں ٹراسنفر کرسکیں گے، یہ ایپلی کیشن ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ منتقلی مکمل طور پر انکرپٹڈ ہوگی اور یہ سہولت آئندہ ہفتے تک تمام صارفین کی دسترس میں ہوگی۔

اس سے قبل واٹس ایپ ڈیٹا کی منتقلی صرف آئی فون سے اینڈرائیڈ پر جانے کی صورت میں ممکن ہوتی تھی۔

Comments

- Advertisement -