دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی ایپلیکشن واٹس ایپ کے صارفین کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ واٹس ایپ استعمال کے دوران بہت سے صارفین اس میں موصول ہونے والے میسجز کے نوٹیفکیشنز سے پریشان ہوجاتے ہیں۔
اگرچہ ان نوٹیفکیشنز کو بند کرنے اور اس کی ساؤنڈ میوٹ کرنے کا آپشن فون میں موجود ہوتا ہے لیکن ایپ کھولنے کے دوران ‘ان ریڈ’ میسجز کی نشاندہی کرنے والی آئیکنز کی بھرمار پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔
بیٹا انفو نے حالیہ رپورٹ میں اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی ایپلیکشن نے چیٹس کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے، جسے صارفین کے لئے جلد پیش کردیا جائے گا۔
اس فیچر کا نام ‘Mark all chats as read’ ہے جس کے تحت صارفین بس اس آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے ایک ہی کلک میں تمام نہ پڑھی گئی چیٹس کا نوٹیفکیشن ختم کرسکیں گے۔
بیٹا انفو نے اس سلسلے میں ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس سے صارفین کو اس فیچر کو سمجھنے میں مدد حاصل ہوسکے گی۔