تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

واٹس ایپ نے پیمنٹ موڈ فیچر جلد متعارف کرانے کا اشارہ دے دیا

سان فرانسسکو: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے جلد ہی واٹس ایپ پیمنٹ فیچر متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا۔

فیس بک کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر نے دو روز قبل اعلان کیا  ہے کہ زیرملکیت پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کا پیمنٹ فیچر موڈ کی سہولت جلد بھارت میں متعارف کرادی جائے گی۔

ایک تقریب میں صحافی نے مارک زکر برگ سے واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے رقم ادا کرنے کی سہولت سے متعلق سوال کیا جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں سروسز دستیاب ہیں وہاں جلد ہی فیچر متعارف کرادیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق مارک زکر برگ نے حتمی وقت نہیں دیا البتہ انہوں نے اشارہ ضرور دیا کہ فیس بک اس فیچر کی آزمائش ضرور کررہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہم بھارت میں پیمنٹ ادائیگی کے فیچر پر کام کررہے ہیں کیونکہ گزشتہ دنوں مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ بھارت میں واٹس ایپ بزنس ورژن کے صارفین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا‘‘۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 1 ارب سے تجاوز کرچکی ہے، صارفین کو متاثر کرنے اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچر متعارف کرائے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -